مایا علی کی رات کو گلی میں کرکٹ کھیلتے ہوئے ویڈیو وائرل

ہفتہ 8 مئی 2021 13:04

مایا علی کی رات کو گلی میں کرکٹ کھیلتے ہوئے ویڈیو وائرل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2021ء) ڈراموں اور فلموں میں شاندار اداکاری کرنے والی مایا علی نے اب بلا سنبھال لیا۔اداکارہ کی دیر رات کو کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہو رہی ہے جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مایا علی بیٹنگ کر رہی ہیں جب کہ معروف سپورٹس اینکر فیضان نجیب انہیں بولنگ کروا رہے ہیں، اداکارہ کے ساتھ ان کے دیگر دوست بھی موجود ہیں۔مایا علی مداحوں کو بتا رہی ہیں کہ ان کے دوست فیضان ایک کروڑ بالز کروا چکے ہیں لیکن وہ پھر بھی آؤٹ نہیں ہوئیں جب کہ فیضان نجیب کافی دیر سے اداکارہ کی وکٹ گرانا چاہ رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 08/05/2021 - 13:04:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :