جو لوگ اپنے ماضی میں کھوئے رہتے ہیں وہ کبھی آگے نہیں بڑ ھ سکتے‘ ریشم

آج کے دور میں اگر کسی کو مخلص دوست میسر ہیں تو ان کی قدر کرے ‘ انٹر ویو میں گفتگو

ہفتہ 8 مئی 2021 13:04

جو لوگ اپنے ماضی میں کھوئے رہتے ہیں وہ کبھی آگے نہیں بڑ ھ سکتے‘ ریشم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2021ء) اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ جو لوگ اپنے ماضی میں کھوئے رہتے ہیں وہ کبھی آگے نہیں بڑ ھ سکتے البتہ آگے بڑھنے کے لئے ماضی کی ناکامیوں سے ضرور سبق سیکھنا چاہیے ، خدا کی ذات سے دعا ہے کہ ہمیں کورونا وباء سے جلد سے جلد نجات ملے تاکہ معمول کی سر گرمیاں بحال ہو سکیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ بعض لوگوں کا ماضی بڑا شاندار ہوتا ہے لیکن بعض ایسے بھی ہیں جو اپنے ماضی میں جھانکتے ہیں تو ان کے زخم تازہ ہو جاتے ہیں ۔

ایسے لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنے ماضی میں کھوئے رہنے کی بجائے آگے بڑھنے کی سوچیں البتہ ماضی کی ناکامیوں سے سبق ضرور سیکھنا چاہیے اور انہیں دوبارہ نہ دہرانے کا عزم کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں اگر کسی کو مخلص دوست میسر ہیں تو ان کی قدر کرے کیونکہ ایسے لوگ انمول ہیرے ہوتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ رمضان المبار کے آخری عشرے میں تمام لوگ خدا کی ذات سے کورونا کی وباء سے جلد سے جلد نجات کی دعائیں مانگیں ۔
وقت اشاعت : 08/05/2021 - 13:04:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :