مہک نور نے عید الفطر پر ملبوسات کی خریداری کیلئے مختص بجٹ کو مستحق افراد میں تقسیم کر دیا

اتنے ملبوسات ہیں جن سے عید الفطر گزاری جا سکتی ہے ،غریبو ں کی مدد کر کے بیحد خوشی ہوئی ‘ اداکارہ

ہفتہ 8 مئی 2021 13:04

مہک نور نے عید الفطر پر ملبوسات کی خریداری کیلئے مختص بجٹ کو مستحق افراد میں تقسیم کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2021ء) اداکارہ مہک نور نے گزشتہ سال کی طرح امسال بھی عید الفطر پر اپنے ملبوسات کی خریداری کے لئے مختص بجٹ کو مستحق افراد میں تقسیم کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق مہک نور نے عید الفطر پر اپنے ملبوسات کی خریداری کے لئے الگ سے رقم رکھی ہوئی تھی تاہم کورونا وباء کی تیسری لہر کی وجہ سے اداکارہ نے اس رقم سے راشن اور نقد ی مستحق افراد میں تقسیم کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

مہک نور نے کہا کہ گزشتہ سال بھی ملک میں کورونا کی وجہ سے ایسی ہی صورتحال تھی اور میرا دل نئے کپڑوں کی خریداری کے لئے مطمئن نہیں ہو رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ امسال بھی کورونا کی تیسری لہر نے عید الفطر پر لوگوں کی مشکلات بڑھا دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میر ے پاس اتنے ملبوسات ہیں جن سے عید الفطر گزاری جا سکتی ہے لیکن اس رقم سے غریبو ں کی جو مد دکی ہے اس سے بے حد خوشی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عید الفطر سے پہلے کچی آبادیوں کے بچوں میں کپڑے اور جوتے بھی تقسیم کروں گی۔
وقت اشاعت : 08/05/2021 - 13:04:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :