کنگنا رناوت بھی کورونا کا شکار ہوگئیں،خود کو قرنطینہ کرلیا

ہفتہ 8 مئی 2021 18:45

کنگنا رناوت بھی کورونا کا شکار ہوگئیں،خود کو قرنطینہ کرلیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2021ء) بھارت کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت بھی عالمگیر وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے کہا کہ یہ ایک عام نزلہ کھانسی سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے، اداکارہ نے انسٹاگرام پر جاری پوسٹ میں مداحوں کو بتایا کہ ’میں پچھلے کچھ دنوں سے اپنی آنکھوں میں ہلکی سی جلن کے ساتھ جسم میں تھکن محسوس کررہی تھی، ہماچل پہنچنے کے بعد میں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آگیا ہے۔

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے، لیکن انہیں یہ اندازہ بالکل نہیں تھا کہ کورونا وائرس ان کے جسم میں پارٹی کررہا ہوگا۔اداکارہ نے لکھا کہ ’میں اسے جلد شکست دے دوں گی، براہِ کرم کسی کو خود پر حکمرانی کرنے نہ دیں، ا?پ جس چیز سے جتنا ڈریں گے وہ آپ کو اتنا ہی ڈرائے گی۔
وقت اشاعت : 08/05/2021 - 18:45:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :