کورونا سے فلم انڈسٹری شدید بحران کا شکار ہے، فرازفضل

ہفتہ 8 مئی 2021 18:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2021ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئرپروڈیوسر و شو آرگنائزر فراز فضل نے ایک انٹرویوم میں کہا کہ فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے اس وقت انڈسٹری شدید بحران کا شکار ہے کورونا کے باعث انڈسٹری کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے جس کا ازالہ کرنا بہت مشکل ہے کئی پراجیکٹس معطلی کا شکار ہوچکے ہیں جس سے کثیر سرمایہ داؤ پر لگ گیا ہے مگر حالات کے پیش نظر اور کورونا سے بچاؤ کے لئے درست فیصلہ کیا گیا ہے امید ہے کہ جلد ہی کورونا سے نجات مل جائے گی اور حالات نارمل ہوجائیں گے اور ایک مرتبہ دوبارہ شوبز کی سر گرمیاں بھی عروج پر پہنچ جائیں گی ہمیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
وقت اشاعت : 08/05/2021 - 18:39:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :