ٹام کروز مشن امپاسبل فائیو کے کچھ مناظر برطانوی پارلیمنٹ میں قلمبند کرائیں گے،فلم 25دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

پیر 23 جون 2014 16:29

ٹام کروز مشن امپاسبل فائیو کے کچھ مناظر برطانوی پارلیمنٹ میں قلمبند کرائیں گے،فلم 25دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جون 2014ء) ہالی وڈ ہیرو ٹام کروز مشن امپاسبل فائیو کے کچھ مناظر برطانوی پارلیمنٹ کے اندر فلمبند کرائیں گے۔ہالی وڈ کی ایکشن سیریز مشن امپاسبل کے پانچویں حصے کی تیاریاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ایم آئی فور میں برج خلیفہ سے چھلانگ لگا کر ٹام کروز نے شائقین کی رونگٹے کھڑے کیے اور اب ٹام برطانوی کابینہ کے اندر دھوم مچانے کو تیار ہیں۔کرسٹوفر کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ سنسنی خیز فلم پچیس دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 23/06/2014 - 16:29:14

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :