پاکستانی و عالمی شوبز شخصیات کی صہونی فوج کے تشدد پر شدید غم وغصے کااظہار

پیر 10 مئی 2021 20:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2021ء) اسرائیلی فوج کی جانب سے یوم القدس کے موقع پر فلسطینی افراد پر حملے اور تشدد کی جہاں امریکا سمیت مختلف ممالک کی حکومتوں نے مذمت کی ہے، وہیں پاکستانی و عالمی شوبز شخصیات نے بھی صہیونی فوج کے تشدد پر اپنے غم و غصّے کا اظہار کیا ہے۔ صہیونی فوج اور فلسطینی افراد کے درمیان کشیدگی ہوئی اور اسرائیلی فوج کی کارروائیوں سے کم از کم 205 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل بیلا حدید نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں صہیونی فوج کے حملوں کی مذمت کی اور کہا کہ وہ ان کی بہن جی جی حدید سمیت ان کے تمام اہل خانہ اسرائیلی فوج کے حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ وہ اور ان کے اہل خانہ فلسطینیوں پر ہونے والے تشدد پر دکھی اور آبدیدہ ہیں۔

(جاری ہے)

بطور انسان وہ اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینوں پر کیے جانے والے حملے کے وقت فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سینیئر برطانوی موسیقار راجر واٹرز نے بھی اسرائیلی حملے کو فلسطینیوں کی نسل کشی قرار دیا، انہوں نے ٹوئٹر پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے صہیونی فوج کے حملے اور تشدد پر کھل کر بات کی اور کہا کہ اسرائیلی ریاست ہزاروں سال سے اپنی زمین پر مقیم لوگوں کو تشدد کے زور پر نکال رہی ہے۔برطانوی گلوکارہ دعا لیپا نے بھی اسرائیلی فوج کے تشدد کے خلاف سوشل میڈیا پر اسٹوری شیئر کی اور انہوں نے یروشلم کے علاقے شیخ جراح کو بچانے کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

مصری اداکار محمد حنیدی نے بھی اسرائیلی فوج کی جارحیت کی مذمت کی اور انہوں نے انسٹاگرام پر شیخ جراح کی حفاظت کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے بھی فلسطینیوں پر تشدد اور حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کو دہشت گردی قرار دیا اور لکھا کہ کس طرح صہیونی فوج مظلوموں کو گھروں اور عبادت گاہوں میں نشانہ بنا رہی ہے۔گلوکار و اداکار فرحان سعید نے عرب صحافی کی ایک ویڈیو کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے فلسطینیوں کے حق میں بات کی اور لکھا کہ صہیونی ظلم پر دنیا کی خاموشی مجرمانہ ہے اور ساتھ ہی انہوں نے سوال کیا کہ آخر عالمی برادری یہ سب کچھ پیچھے سے بیٹھ کر کس طرح خاموشی سے دیکھ سکتی ہی
وقت اشاعت : 10/05/2021 - 20:18:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :