کورونا وبا کی ہلاکت خیزلہر؛ امیتابھ بچن کی دنیا سے بھارت کے لیے مدد کی اپیل

منگل مئی 18:30

کورونا وبا کی ہلاکت خیزلہر؛ امیتابھ بچن کی دنیا سے بھارت کے لیے مدد ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2021ء) گلوبل سیٹیزن فنڈ ریزنگ کنسرٹ میں بالی ووڈ بگ بی نے بھارت میں کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے لیے مدد کی اپیل کی۔ بالی ووڈ بگ بی امیتابھ بچن نے گلوبل سیٹیزن فنڈ ریزنگ کنسرٹ میں شرکت کی جس میں ہالی ووڈ کے دیگر بڑے ستارے بھی شامل تھے۔ گلوبل سیٹیزن فنڈ ریزنگ کنسرٹ میں ویکیسن کی فراہمی کی اہمیت اجاگرکرنے سے متعلق تھا۔

(جاری ہے)

کنسرٹ میں امیتابھ نے بھارت کے لیے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرا ملک اس وقت کورونا کی ہلاکت خیز لہر سے لڑ رہا ہے۔ اس تناظرمیں دنیا سے اپیل کرتا ہوں کہ بھارت کی مدد کی جائے، آپ اپنی اپنی حکومتوں سے فنڈزکی بات کریں اورفارماسوٹیکل کمپنیوں سے رابطہ کریں۔اداکارنے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہاتھوں کو ان کے لیے کھلا رکھیں جن کو آپ کی ضرورت ہے، ہرکوشش اہمیت رکھتی ہے، جیسا کہ مہاتما گاندھی نے کہا تھا کہ آپ آہستہ آ ہستہ دنیا کوہلاسکتے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/05/2021 - 18:30:57

Your Thoughts and Comments