سعادت حسن منٹو کا109 واں یوم پیدائش منایاگیا

منگل مئی 18:40

سعادت حسن منٹو کا109 واں یوم پیدائش منایاگیا
اسلام آباد، جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2021ء) اردو ادب کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کا109 واں یوم پیدائش 11مئی منگل کومنایاگیا ۔

(جاری ہے)

سعادت حسن منٹو 11مئی 1912ء کو لدھیانہ میں پیدا ہوئے تقسیم ہند کے بعد وہ نقل مکانی کرکے لاہور شفٹ ہو گئے ان کا شمار اردو کے ان نامور افسانہ نگاروں میںہوتا ہے جن کی تحریریں آج بھی بڑے ذوق و شوق سے پڑھی جاتی ہیں ان کے افسانے محض واقعاتی نہیں تھے بلکہ ان میں موضوعاتی جدت پائی جاتی تھی اور دنیا بھر میں جہاں جہاں پر اردو بولی،سمجھی اور لکھی جاتی ہے وہاں وہاں پر ان افسانوں کی شکل میںسعادت حسن منٹو کے خیالات و مشاہدات موجود ہیں۔

سعادت حسن منٹو نے اپنے کیرئر کا آغاز لدھیانہ کے ایک اخبار سے کیا اور مرتے دم تک قلم سے ہی رشتہ استوار رکھا ۔ ان کی اہم ترین تصانیف میں ٹوبہ ٹیک سنگھ،آتش پارے،کھول دو،ٹھنڈا گوشت،دھواں اور دیگر قابل ذکر ہیں۔سعادت حسن منٹو نے اپنی زندگی کاآخری حصہ لاہور میں ہی گزارا اور 18جنوری 1955ء کو بیالیس برس کی عمر میں ان کا انتقال ہو گیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/05/2021 - 18:40:07

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments