کورونا نے ہمارے گھر کے بہت لوگوں کو متاثر کیا: سلمان خان

منگل 11 مئی 2021 19:30

کورونا نے ہمارے گھر کے بہت لوگوں کو متاثر کیا: سلمان خان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2021ء) بالی وڈ اسٹار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے خاندان کے کچھ افراد بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران سلمان خان نے انکشاف کیا کہ ان کی منہ بولی بہنیں ارپیتا خان شرما اور الویرا اگنی ہوتری کورونا میں مبتلا ہوچکی ہیں تاہم ان کی بہنوں میں کورونا وائرس کی کوئی علامات نہیں۔

(جاری ہے)

بالی وڈ اسٹار کا کہنا تھا کہ کورونا کی دوسری لہر خطرناک ہے، اب تک ہم سنتے ا?ئے تھے کہ فلاں کو کورونا ہوگیا ہے لیکن اب ہمارے اہل خانہ بھی اس سے متاثر ہوگئے ہیں، ا?خری بار کورونا نے ہمارے گھر کے ڈرائیورز کو متاثر کیا تھا مگر اب اس نے بہت سے لوگوں کو متاثر کیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل سلمان خان کی بہن ارپیتا خان بھی اپنے ایک بیان میں انکشاف کرچکی ہیں کہ وہ اپریل میں کورونا کا شکار ہوکر صحتیاب ہوچکی ہیں۔
وقت اشاعت : 11/05/2021 - 19:30:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :