معروف گلوکار و سیاستدان ابرار الحق کا لاہور پریس کلب کا دورہ

منگل 11 مئی 2021 22:43

معروف گلوکار و سیاستدان ابرار الحق کا لاہور پریس کلب کا دورہ
ٰلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2021ء) معروف گلوکار و سیاستدان ابرار الحق نے لاہور پریس کلب کا دورہ کیا۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری ، سینئر نائب صدر جاوید فاروقی ، سیکرٹری زاہد چوہدری ، جوائنٹ سیکرٹری خواجہ نصیر ، ممبر گورننگ باڈی نفیس قادری ، رضوان شمسی اور اعجاز جارج نے معزز مہمان کا کلب آمد پر استقبال کیا ۔

صدر ارشد انصاری نے کہا ابرارلحق صحافی دوست ہیں اور فرنٹ لائن پر کام کرنے والے صحافیوں کی صحت کے حوالے سے اکثرفکرمندرہتے ہیںاوراس سلسلہ میں آج صحافیوں کی خدمت کے جذبے سے ہماری درخواست پر کلب تشریف لائے ہیں جس کے لئے ہم ان کے مشکور ہیں۔ابرارلحق نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ صحافی اس مصیبت کی گھڑی میں اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر قوم کی خدمت میں مصروف عمل ہیں ، ان کی صحت بہت ضروری ہے کیونکہ صحافی ہسپتالوںوغیرہ کی رپورٹنگ کے دوران اگر حفاظتی اقدامات بروئے کارنہ لائیں تو بیماری سے متاثر ہوسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انھوںنے مزید کہاکہ مجھے ہلال احمر کی ذمہ داری ملی تو اس کے ساتھ ہی کرونا وبا آ گئی، کرونا وبا کے حوالے سے عالمی تنظیم کا پاکستان کو نائب صدر بنایا گیا ہے، ہلال احمر نے راولپنڈی میں 15 دنوں میں ہسپتال بنایا،ہلال احمر کے کام کو بیرون ملک میں بھی سراہا گیا ،ہلال احمر کے پلیٹ فارم سے دو ہزار لوگوں کو ویکسین لگارہے ہیں اس سلسلہ میں چین نے 4 لاکھ ڈوزفراہم کرنے کی منظوری دی ہے۔

انھوںنے مزید کہاکہ عوام ویکسین لگوانے کے لیے کترا رہے ہیں ، میڈیا عوام میں شعور پیدا کرے کہ یہ ان کی صحت اور زندگی دونوں کے لئے بے حد ضروری ہے۔ ان کا کہناتھاکہ لاک ڈائون میں مزدورگھربیٹھ جاتاہے اور لوگ ان کے حالات سے ناواقف رہتے ہیں اس کے لئے ہم نے ایک محافظ فورس کے نام سے ڈیجیٹل ایپ بنایاجس کے تحت مسجد کے پلیٹ فارم سے تین اعلان کئے گئے کہ کوویڈ کے مریض اس ایپ کے ذریعے رابطہ کریں ، دوسرے جن لوگوں کے گھروں میں کھانانہیں ہے اورتیسرے جن لوگوں کے گھروں میں چولہے نہیں جل رہے وہ رابطہ کریں اور اس ایپ کے ذریعے ہم نے 9 لاکھ افراد میںبلامبالغہ اربوں روپے مالیت کا کھاناتقسیم کیا ۔

انھوںنے مزید بتایاکہ این سی سی کی طرز پر آر سی سی پروگرام ترتیب دے رہے ہیں جس کے تحت ایمرجنسی کی صورت میں لائف سفیٹی کے لئے سکول کالجزکی سطح پر اساتذہ کو سانس کی بحالی کی ابتدائی ٹریننگ دی جائے گی تاکہ بروقت اقدامات سے انسانی زندگی کو بچایاجاسکے ۔ تقریب کے اختتام پر سیکرٹری زاہد چوہدری نے معززمہمان کی کلب آمد پر شکریہ ادا کیا اور عوامی خدمت کے جذبے کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

11-05-21/--206 #h# ش*نماز عید پر شہر بھر کی سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی: ڈی آئی جی آپریشنز لاہور #/h# لاہور (آن لائن) ڈی آئی جی آپریشنز لاہورساجد کیانی نے کہا کہ نماز عید پر شہر بھر کی سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔ عیدالفطر کے موقع پر ڈولفن سکواڈ،پولیس رسپانس یونٹ، ایلیٹ فورس کی ٹیمیں اور تھانوں کی گاڑیاں مساجد ، عبادت گاہوں اوراہم مقامات کے گرد مسلسل پٹرولنگ کریںگی۔

حساس مقامات کے گردو نواح میں سرچ آپریشنز ، سنیپ چیکنگ ،جیو فینسنگ، بائیو میٹرک تصدیق سمیت تمام حفاظتی اقدامات باقاعدگی سے جاری ہیں۔انہوں نے ہدایات جاری کی کہ شہرکے داخلی وخارجی راستوں پر تمام گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں اور اشخاص کی چیکنگ یقینی بنائی جائے۔چاند رات اورعید الفطر پر ون ویلنگ ، ہوائی فائرنگ اور ہلڑبازی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

ہوائی فائرنگ،ون ویلنگ میں ملوث ریکارڈ یافتہ افراد سے ضمانتی مچلکے بھی لئے جا رہے ہیں۔ساجد کیانی نے کہا کہ نمازی حضرات عید الفطرپر دوران عبادت ماسک، سینیٹائزر،سماجی فاصلے کی پابندی یقینی بنائیں،غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وباء کے پیش نظر سکیورٹی اور سیفٹی اقدامات یقینی بنانے کے لئے شہریوں کا تعاون نا گزیر ہے۔
وقت اشاعت : 11/05/2021 - 22:43:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :