کورونا کی دوسری لہر خطرناک ہے،سلمان خان

میری منہ بولی بہنیں ارپیتا خان شرما اور الویرا اگنی ہوتری کورونا میں مبتلا ہوچکی ہیں

بدھ 12 مئی 2021 12:54

کورونا کی دوسری لہر خطرناک ہے،سلمان خان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2021ء) بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے خاندان کے کچھ افراد بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران سلمان خان نے انکشاف کیا کہ ان کی منہ بولی بہنیں ارپیتا خان شرما اور الویرا اگنی ہوتری کورونا میں مبتلا ہوچکی ہیں تاہم ان کی بہنوں میں کورونا وائرس کی کوئی علامات نہیں۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ اسٹار کا کہنا تھا کہ کورونا کی دوسری لہر خطرناک ہے، اب تک ہم سنتے آئے تھے کہ فلاں کو کورونا ہوگیا ہے لیکن اب ہمارے اہل خانہ بھی اس سے متاثر ہوگئے ہیں، آخری بار کورونا نے ہمارے گھر کے ڈرائیورز کو متاثر کیا تھا مگر اب اس نے بہت سے لوگوں کو متاثر کیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل سلمان خان کی بہن ارپیتا خان بھی اپنے ایک بیان میں انکشاف کرچکی ہیں کہ وہ اپریل میں کورونا کا شکار ہوکر صحتیاب ہوچکی ہیں۔بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران متعدد بالی ووڈ شخصیات کورونا کا شکار ہوچکی ہیں جبکہ کئی افراد جان کی بازی بھی ہار چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 12/05/2021 - 12:54:17

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :