ہالی وڈ کی جذباتی فلم فادرہوڈ کا ٹریلر جاری

ہالی وڈ کی یہ دلچسپ جذباتی اور تاثراتی فلم 18 جون کو ریلیز کی جارہی ہے

بدھ 12 مئی 2021 12:54

ہالی وڈ کی جذباتی فلم فادرہوڈ کا ٹریلر جاری
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2021ء) بیوی کی موت کے بعد تن تنہا وہ کس طرح بیٹی کو پالتا ہے یہی کچھ ہالی وڈ مووی فادرہوڈ میں دکھایا گیا ہے۔ ایک جدوجہد ہے وہ کررہا ہے کم سن بیٹی کو پالنے کے لیے۔

(جاری ہے)

بیوی اس نوزائیدا بچی کی پیدائش کے ایک دن بعد چل بستی ہے تو وہ ماں اور باپ دونوں بن کر اس کی تربیت کرتا ہے جس میں اسے دوستوں کی بھی رہنمائی ملتی ہے۔ ہالی وڈ کی یہ دلچسپ جذباتی اور تاثراتی فلم 18 جون کو ریلیز کی جارہی ہے۔

وقت اشاعت : 12/05/2021 - 12:54:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :