گلوکار تنویرآفریدی نے اپنے نئے پشتوالبم کے تین ویڈیو مکمل کرلیئے،عید کے بعد ریلیز کیئے جائینگے

انہوں نے یہ پشتو گانے اس اندازسے گائے ہیں کہ خواہ کسی کو پشتو نہ بھی آتی ہو مگر اسے ان گانوں کی سمجھ ضرور آئیگی۔تنویرآفریدی

بدھ 12 مئی 2021 13:03

گلوکار تنویرآفریدی نے اپنے نئے پشتوالبم کے تین ویڈیو مکمل کرلیئے،عید کے بعد ریلیز کیئے جائینگے
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2021ء) بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار تنویر آفریدی نے اپنے پشتو البم کے تین ویڈیو مکمل کرلیئے،عید کے بعد ریلیز کیئے جائینگے،ان گانوں کی شاعری عزیزاعجاز اور عسکرآفریدی کی لکھی ہوئی ہے جبکہ ان کا میوزک اورکمپوزیشن تنویر آفریدی کی ہے ان گانوں کی ویڈیو ڈائریکشن نادرشاہ خان اورابن آس نے دی ہے۔

ایک ملاقات کے دوران تنویرآفریدی نے بتایاکہ ان کا یہ پیور پشتو البم ہے جس میں پانچ گانے شامل کیئے جائینگے اب تک اس کے تین گانوں کی ویڈیوزمکمل کی جاچکی ہیں جس میں ان کے ہمراہ اداکارہ سائرہ جٹ نے ماڈلنگ کی ہے۔ایک سوال کے جواب میں تنویر آفریدی نے بتایاکہ انہوں نے یہ پشتو گانے اس اندازسے گائے ہیں کہ خواہ کسی کو پشتو نہ بھی آتی ہو مگر اسے ان گانوں کی سمجھ ضرور آئیگی۔

(جاری ہے)

تنویرآفریدی کا کہنا تھا کہ وہ یہ پشتو البم بڑی محنت سے تیار کررہے ہیں سننے والوں کو اس میں شاعری،طرزاورترتیب موسیقی میںمیچورٹی اور مٹھاس محسوس ہوگی۔تنویر آفریدی کا کہنا تھا کہ اس البم کی تیاری میں عمید ریاض کا خصوصی تعاون اور رہنمائی شامل ہے انہیں امید ہے کہ ان کے پرستاروں کو یہ البم بہت زیادہ بھائے گا۔تنویر آفریدی نے مذید کہاکہ اس البم کے یہ تین ویڈیو عید کے ایک ہفتے بعد سوشل میڈیا اور یوٹیوب چینل پرریلیز کیئے جائینگے ۔
وقت اشاعت : 12/05/2021 - 13:03:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :