فلسطین میں جو ہو رہا ہے وہ دہشتگردی ہے، شہزاد رائے

بدھ 12 مئی 2021 19:54

فلسطین میں جو ہو رہا ہے وہ دہشتگردی ہے، شہزاد رائے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2021ء) معروف پاکستانی گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے بھی مقبوضہ بیت المقدس میں مسجدالاقصٰی پر حملے اور غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

گلوکار شہزاد رائے نے ٹوئٹر پر فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’فلسطین میں جو ہو رہا ہے وہ خالص دہشت گردی ہے۔‘شہزاد رائے نے عالمی ادارے یونیسیف اور یو این ہیومن رائٹس کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’برائے مہربانی، فلسطینیوں کی زندگیوں کی بھی اہمیت ہے۔‘

وقت اشاعت : 12/05/2021 - 19:54:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :