روینہ ٹنڈن پاکستانی ڈھول والے کی دیوانی ہوگئیں

بدھ 12 مئی 2021 19:54

روینہ ٹنڈن پاکستانی ڈھول والے کی دیوانی ہوگئیں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2021ء) بالی ووڈ کی جانی مانی اداکارہ روینہ ٹنڈن کو اپنا گانا پاکستانی ڈھول والے کے ورژن میں پسند آگیا جس کا برملا اظہار انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی اداکارہ 1994 میں ریلیز کی جانے والی فلم کے گانے ’ٹپ ٹپ برسا پانی‘ کا ری میک دیکھ کر حیران ہوئیں تو وہیں انہوں نے پاکستانی ورژن کو شاہکار بھی کہہ دیا۔فلم ’مہرہ‘ میں شامل گانے کو روینہ ٹنڈن اور ان کے شوہر اکشے کمار پر فلمایا گیا تھا۔پاکستانی ڈھولچی نے روینہ کے گانے کو بہترین انداز سے ڈھول کی تھاپ پر بجایا۔روینہ نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اپنے گانے کے اس ورژن نے تو مجھے اپنا دیوانہ بنا لیا ہے۔

وقت اشاعت : 12/05/2021 - 19:54:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :