بھارتی ڈرامہ تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے اداکار کے والد کورونا کے باعث چل بسے

بدھ 12 مئی 2021 19:54

بھارتی ڈرامہ تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے اداکار کے والد کورونا کے باعث چل بسے
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2021ء) بھارت کے معروف کامیڈی ڈرامے تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے سابق اداکار بھاویا گاندھی کے والد کورونا کے باعث چل بسے۔ بھاویا گاندھی نے بھارتی میڈیا کو تصدیق کی ہے کہ ان کے والد کورونا کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق بھاویا گاندھی کے والد چند ہفتوں قبل کورونا سے متاثر ہوئے تھے اور گذشتہ 10 روز سے ممبئی کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ آج چل بسے۔23 سالہ اداکار چار سال قبل تک 'تارک مہتا کا الٹا چشمہ' میں تیپیندرا جیٹھالال(جیٹھا لال کے بیٹی) کا کردار ادا کررہے تھے اور 2017 میں 8 سال تک یہ کردار ادا کرنے کے بعد وہ اس ڈرامے سے الگ ہوگئے تھے۔

وقت اشاعت : 12/05/2021 - 19:54:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :