مقبوضہ بیت المقدس کے حالات پر خاموشی افسوسناک ہے، علی ظفر

مقبوضہ بیت المقدس میں جو ہوا وہ دل دہلا دینے والا، تکلیف دہ، ناقابل قبول اور سمجھ سے باہر ہے‘، ٹوئٹ

بدھ 12 مئی 2021 19:56

مقبوضہ بیت المقدس کے حالات پر خاموشی افسوسناک ہے، علی ظفر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2021ء) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے بھی مقبوضہ بیت المقدس میں مسجدالاقصٰی پر اسرائیلی فورسز کے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

علی ظفر نے فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم پر افسوس کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’مقبوضہ بیت المقدس میں جو ہوا وہ دل دہلا دینے والا، تکلیف دہ، ناقابل قبول اور سمجھ سے باہر ہے۔‘گلوکار نے یہ بھی لکھا کہ ’میرے پاس اس دٴْکھ کو بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔‘علی ظفر نے تکلیف دہ واقعے پر دنیا کی خاموشی کے بارے میں لکھا کہ ’ اس واقعے پر خاموشی افسوس ناک ہے، جاگو پیاری دنیا، انسانیت کی خاطر جاگو۔‘

وقت اشاعت : 12/05/2021 - 19:56:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :