احسن خان کی سیٹ پر نماز پڑھتے ویڈیو وائرل، مداحوں کی تعریف

بدھ 12 مئی 2021 19:56

احسن خان کی سیٹ پر نماز پڑھتے ویڈیو وائرل، مداحوں کی تعریف
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2021ء) پاکستان کے معروف اداکار و میزبان احسن خان کی سیٹ پر نماز پڑھتے ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔مشہور ڈرامے ’ قیامت ‘ میں منفی کردار ادا کرنے والے احسن خان آج کل پاکستان کے سرکاری ٹیلی وژن پر رمضان ٹرانسمیشن کی میزبابی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔رمضان ٹرانسمیشن کے سیٹ سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر احسن خان کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو گئی ہے جسے اٴْن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ رمضان ٹرانسمیشن میں وقفے کے دوران ایک طرف جائے نماز بچھا کر نماز ادا کر رہے ہیں، اس دوران سیٹ پر موجود پاکستان کے معروف مفتی کرام کو بھی دیکھا جا سکتا ہے ۔احسن خان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب پسند کی جا رہی ہے جس سے متعلق احسں خان کے مداحوں کا کمنٹ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اٴْنہیں احسن خان کا یہ عمل بہت اچھا لگا ہے کہ وہ وقفے کے دوران آرام کے بجائے سیٹ پر مصروفیت سے وقت نکال کر نماز ادا کر رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 12/05/2021 - 19:56:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :