yتعلیمی اخراجات کیلئے والدہ اسکول وین چلایا کرتی تھیں، عائشہ

اتوار 16 مئی 2021 17:25

ٴْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2021ء)اداکارہ عائشہ عمر نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کے تعلیمی اخراجات پورے کرنے کے لئے والدہ اسکول وین چلایا کرتی تھیں۔

(جاری ہے)

عائشہ عمر نے اپنے بچپن کے مشکل ترین دنوں سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’جب میری عمر ڈیڑھ سال تھی تو والد کا انتقال ہوگیا تھا، جس کے بعد امی نے مجھے اور بھائی کو اکیلے پالا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے بہت مشکل سال دیکھی ہیں، جس وقت ابو کا انتقال ہوا اس وقت امی جوان تھیں مگر انہوں نے ہماری خاطر بہت بڑی قربانی دی اورشادی نہیں کی۔

وقت اشاعت : 16/05/2021 - 17:25:17