ح*فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، ندا چوہدری

اتوار 16 مئی 2021 17:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2021ء) معروف اداکارہ و پرفارمر ندا چوہدری نے کہا ہے کہ مجھے اپنے کیرئیر میں میری توقع سے بڑھ کر پذیرائی حاصل ہورہی ہے ہمیں سٹیج کے ساتھ اپنی فلم انڈسڑی کیلئے بھی مل کر جل کر کام کر نا ہوگا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں ندا چوہدری نے کہا کہ شوبز کی مضبوطی کیلئے فلم ٹی وی،سٹیج اور ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ گلوکاری کو بھی مضبوط کر نا ضروری ہے اس کے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک والی بات نہیں کہ فلم انڈسڑی میں اس طر ح کام نہیں ہو رہا جس طر ح ہونا چاہیے مگر میں پھر بھی مایوس نہیں ہوں اگرہم مل جل کر کام کر یں گے توانڈسٹری ضرور ترقی کرے گی۔پاکستانی فلم انڈسٹر ی کے معاملات بھی بہتر ہوں گے۔

وقت اشاعت : 16/05/2021 - 17:25:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :