u ماڈل و اداکارہ ماڈل انعم ملک نے کیرئیر کو خیر باد کہہ دیا

w اللہ تعالیٰ جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے،انسٹا گرام پر تحریر

اتوار 16 مئی 2021 17:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2021ء)معروف ماڈل و اداکارہ ماڈل انعم ملک ماڈلنگ کے کیرئیر کو خیرباد کہہ کر دین اسلام کے خاطر زندگی گزار شروع کر دی۔ماڈل انعم ملک نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری شیئر کی تھی جس میں انہوں نے کہا کہ میرے حجاب پہننے پر آپ سب کے پیار اور حوصلہ افزائی کا شکریہ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لوگ مجھ سے پوچھ رہے کہ آپ نے کیوں ماڈلنگ چھوڑ دی اور حجاب پہننا شروع کر دیا، انشائ اللہ میں اس حوالے سے ضرور بات کروں گی اور آپ سب کو اس سفر کے حوالے سے ضرور بتاؤں گی۔

انعم ملک نے کہا کہ ابھی میں بے شمار نئی چیزوں کو دریافت کر رہی ہوں اور ان سب چیزوں کے لیے مجھے مزید وقت چاہیے۔ماڈل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دی تھیں اور اب وہ حجاب میں ہی اپنی تصاویر شیئر کر رہی ہیں۔انعم ملک نے اپنے انسٹاگرام کے بائیو میں لکھا کہ‘اور اللہ تعالیٰ جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے۔
وقت اشاعت : 16/05/2021 - 17:25:18