گوہر خان کی شادی کے بعد پہلی عید، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

اتوار 16 مئی 2021 17:50

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2021ء) بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 7 کی فاتح اور بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان نے شادی کے بعد شوہر کے ہمراہ پہلی عید منالی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔شادی کے بعد سے سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والی بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عیدالفطر کی اپنی دلکش تصاویر شیئر کی ہیں۔

(جاری ہے)

تصاویر میں گوہر خان نے مختلف رنگوں کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ اٴْن کے شوہر زید دربار کٴْرتا شلوار میں ملبوس ہیں۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں گوہر خان اپنے شوہر زید دربار کے ساتھ شادی کے بعد پہلی عید منانے پر بیحد خوش نظر آرہی ہیں۔گوہر خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ پہلی عید ہے جو ہم نے ایک ساتھ منائی ہے۔‘اداکارہ نے خوشی کے اس موقع پر اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ’الحمدااللہ ‘ بھی لکھا۔
وقت اشاعت : 16/05/2021 - 17:50:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :