ْانٹرنیٹ پر کچھ ویب سائٹس فلم ’رادھے‘ غیرقانونی طور پر دکھا رہی ہیں جو جرم ہے، سلمان خان

سائبر سیل فلم دکھانی والی تمام غیرقانونی سائٹس کیخلاف ایکشن لے رہا ہے،سمجھنے کی کوشش کریں کارروائی سے آپ کو مشکلات ہوسکتی ہیں، بالی ووڈ اداکار

اتوار 16 مئی 2021 17:50

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2021ء) بالی ووڈ کے سپرسٹار سلمان خان نے اپنی 13مئی کو ریلیز ہونیوالی فلم ’رادھے‘ سے متعلق ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ پر کچھ ویب سائٹس فلم ’رادھے‘ غیرقانونی طور پر دکھا رہی ہیں جو کہ جرم ہے۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر سلمان خان نے پیغام میں کہا کہ سائبر سیل ان تمام غیرقانونی سائٹس کے خلاف ایکشن لے رہا ہے۔ آپ لوگ برائے مہربانی اس کام میں شامل نہ ہوں ورنہ سائبر سیل آپ کے خلاف بھی کارروائی کرے گا۔سلمان خان نے کہا کہ برائے مہربانی سمجھنے کی کوشش کریں سائبر سیل کی کارروائی سے آپ کو بہت مشکلات ہوسکتی ہیں۔

وقت اشاعت : 16/05/2021 - 17:50:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :