ٹوئٹر نے وینا ملک کا اسرائیل مخالف ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا

اتوار 16 مئی 2021 17:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2021ء) ٹوئٹر کے عہدیداران نے پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان وینا ملک کا اسرائیل مخالف ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ دنوں وینا ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایڈولف ہٹلر کی ایک پوسٹ شئیر کی تھی جس میں لکھا تھا کہ ’میں دٴْنیا کے تمام یہودیوں کا قتل کرسکتا تھا لیکن میں نے کچھ یہودیوں کو صرف اس لیے زندہ چھوڑا تاکہ دٴْنیا دیکھ سکے کہ میں دیگر یہودیوں کو کیوں قتل کیا۔‘وینا ملک کا یہ اسرائیل مخالف ٹوئٹ دیکھنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے عہدیداران کی جانب سے اداکارہ کا یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا گیا۔ٹوئٹر نے وینا ملک کا یہ ٹوئٹ تو ڈیلیٹ کردیا لیکن اداکارہ کی جانب سے شیئر کیا گیا ٹوئٹ صرف ایک فرضی قول تھا۔

وقت اشاعت : 16/05/2021 - 17:50:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :