احمد علی بٹ والدہ ظلِ ہما کی یاد میں جذباتی ہوگئے

آج بھی ماں جی کو یاد اور اٴْن سے محبت کرتا ہوں، مداح والدہ کو دعاؤں میں یاد رکھیں، اداکار

پیر 17 مئی 2021 18:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2021ء) کامیڈین اداکار احمد علی بٹ نے اپنی والدہ ظلِ ہما کی برسی پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔احمد علی بٹ نے والدہ کے ہمراہ ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی والدہ کی آج برسی ہے۔

(جاری ہے)

اداکار نے لکھا کہ ’والدہ آج کے دن آپ ہمیں چھوڑ گئیں اور پھر اس دن کے بعد سے کچھ بھی پہلے جیسا نہ رہا۔‘احمد علی بٹ نے کہا کہ وہ آج بھی ماں جی کو یاد کرتے ہیں، اور اٴْن سے محبت کرتے ہیں۔انہوں نے مداحوں سے اپنی والدہ کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل بھی کی۔

وقت اشاعت : 17/05/2021 - 18:00:04