اسرائیلی دہشتگردی پر مغرب کی خاموشی شرمناک ہے، شہزاد رائے

’فلسطین میں ہونیوالے مظالم ،تصاویر سے دہشت گرد تنظیموں کیلئے دنیا بھر میں غمزدہ ،ناراض نوجوانوں کو انتہا پسندانہ ایجنڈوں پر اکسانے ،بھرتی کرنے میں آسانی ہوگی، ٹوئٹ

پیر 17 مئی 2021 18:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2021ء) معروف پاکستانی گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے کا فلسطین میں جاری اسرائیلی دہشتگردی پر مغربی دنیا کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کے مسئلے پر مغرب کی خاموشی شرمناک ہے۔

(جاری ہے)

گلوکار شہزاد رائے نے ٹوئٹر پر فلسطینیوں پرجاری اسرائیلی فوج کے وحشیانہ تشدد کی مذمت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’فلسطین میں ہونے والے مظالم اور ان کی تصاویر سے دہشت گرد تنظیموں کے لیے دنیا بھر میں غمزدہ اور ناراض نوجوانوں کو ان کے انتہا پسندانہ ایجنڈوں پر اکسانے اور بھرتی کرنے میں آسانی ہوگی۔

‘شہزاد رائے نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس طرح مزید معصوم جانیں ضائع ہوجائیں گی۔‘انہوں نے مزید لکھا کہ ’فلسطین کے مسئلے پرمغرب کی خاموشی شرمناک ہے۔‘
وقت اشاعت : 17/05/2021 - 18:00:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :