بلال مقصود نے عید پر ادھوری پینٹنگ مکمل کرلی، مداحوں کی تعریف

پیر 17 مئی 2021 18:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2021ء) پاکستان کے معروف گلوکار، سابق میوزک بینڈ اسٹرنگز کے ممبر بلال مقصود نے عید کی چھٹیوں کے دوران اپنی ادھوری پینٹنگ مکمل کر لی ہے ۔بلال مقصود کئی عرصے سے اپنی ایک پینٹنگ پر کام کر رہے تھے جو اب مکمل ہو گئی ہے۔بلال مقصود اس پینٹنگ سے متعلق پہلے بھی انسٹا گرام پر کئی بار تصویریں اپلوڈ کر چکے ہیں، اس سے اس بات کا علم ہوتا ہے کہ اٴْن کیلئے یہ پینٹنگ کتنی اہمیت رکھتی ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ ہفتے منائی گئی عید الفطر کے موقع پر لمبی چھٹیوں کے دوران بلال مقصود نے آخر کار اپنی پسندیدہ پینٹنگ مکمل کر ہی لی ہے۔بلال مقصود نے اپنے انسٹا اکائونٹ پر اس پینٹنگ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’اٴْن کی عید بہت اچھی گزری ہے۔‘بلال مقصود کی اس پینٹنگ پر جہاں اٴْن کے مداح بلال مقصود کے اس ہنر اور اس صلاحیت کی تعریفیں کر رہے ہیں وہیں معروف اداکار ہمایوں سعید کی جانب سے تعریف کی گئی ہے۔ہمایوں سعید کا بلال مقصود کی پینٹنگ پر کمنٹ کرتے ہوئے ’ کمال‘ لکھا گیا ہے جس پر بلال مقصود کی جانب سے ہمایوں سعید کی داد کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 17/05/2021 - 18:00:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :