ادریس البا نے بھی فلسطین میں جاری ’خونریزی‘ روکنے کا مطالبہ کردیا

عالمی طاقتیںفلسطینیوں پر پر اسرائیلی مظالم کا نوٹس لیں اس سے پہلے مزید جانی نقصان ہو،برطانوی اداکار

پیر 17 مئی 2021 18:00

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2021ء) معروف برطانوی اداکار ادریس البا نے فلسطین میں جاری درندگی اور خونریزی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ معاملے کا نوٹس لیں اس سے پہلے کہ مزید جانی نقصان ہو۔اداکار ادریس البا نے انسٹاگرام پر فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی دنیا کو معاملے میں مداخلت کرنے پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

اداکارادریس البا نے لکھا کہ ’بہت ساری زندگیاں ضائع ہو رہی ہیں ابھی ان میں سے کچھ تو ہمارے علم میں ہی نہیں ہیں‘۔انہوں نے لکھا کہ ’یہ وہ سفاکی اور خونریزی ہے جس نے اٴْنہیں تشویش کا اظہار کرنے پر مجبور کر دیا ہے، اسے روکنا ہوگا، اس سے پہلے کہ مزید جانی نقصان ہو، اس معاملے میں مداخلت کرنے کی ضرورت ہے‘۔اداکار نے اپنی بات کا اختتام کرتے ہوئے لکھاکہ ’ہم جانتے ہیں کہ لوگوں کی طاقت تبدیلی لاسکتی ہے، امن کیلئے بات چیت ہونی چاہیے، فلسطین میں خونریزی کو بند کیا جائے‘۔
وقت اشاعت : 17/05/2021 - 18:00:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :