بیلا کو دیکھ کر بہت سے لوگ فلسطین کی حمایت کریں گے ، فیروز خان

’اسرائیل شیطان ہے ، شیطان کو ضرور مرنا ہے‘ ، اداکار

پیر 17 مئی 2021 18:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2021ء) معروف پاکستانی اداکار فیروز خان نے فلسطینی نژاد امریکی ماڈل بیلا حدید نے نیویارک میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔اداکار فیروز خان نے اپنی انسٹا سٹوری پر بیلا حدید کی نیویارک میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں ہونے والے مارچ میں شرکت کرتے کچھ تصویریں شیئر کی ہیں، ان تصاویر میں بیلا فلسطینی جھنڈا اٹھائے وحشیانہ اسرائیلی تشدد کے خلاف مظاہرہ کرتی نظر آرہی ہیں۔

(جاری ہے)

فیروز خان نے بیلا کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ میں شرطیہ کہتا ہوں کہ بیلا کو مارچ کا حصہ بنتا دیکھ کر بہت سارے اور لوگ بھی فلسطین کی حمایت کرنیوالے ہیں‘۔ ادکارفیروز نے مارچ سے ایک اور منظر کی تصویر شیئر کی۔اس تصویر میں ایک خاتون پلے کارڈ تھامے نظر آرہی ہیں جس پر لکھا ہوا دیکھا جاسکتا ہے کہ ’یہ 90 سالہ یہودی خاتون کہتی ہے کہ زیونزم نسل کشی ہے۔‘اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے فیروز خان نے لکھا کہ ’اسرائیل شیطان ہے ، شیطان کو ضرور مرنا ہے‘۔
وقت اشاعت : 17/05/2021 - 18:00:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :