زندہ ہوں تو ملاقات کرلیا کرو‘ نعمان اعجاز

اس دٴْنیا اور فلسطین سے انتہائی افسوسناک اذیت اور اجتماعی قتل و غارت کا خاتمہ ہونا چاہیے

منگل 18 مئی 2021 12:30

زندہ ہوں تو ملاقات کرلیا کرو‘ نعمان اعجاز
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2021ء) شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں اپنے دوستوں اور عزیزوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک سانسیں چل رہی ہیں اٴْن سے ملاقات کرلیا کریں۔نعمان اعجاز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ سڑک پر موجود ہیں جہاں بہت سی گاڑیوں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکار نے تصویر کو ایک دلچسپ اور معنی خیز کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’میں جب تک زندہ ہوں تو مجھ سے ملاقات کرلیا کرو کیونکہ اگر میں مرنے کے بعد ملنے آگیا تو سب کو پتا لگ جائے گا۔اٴْنہوں نے لکھا کہ ’لہٰذا! براہِ کرم پیچھے مٴْڑ کر وقت ضائع نہ کریں بلکہ آگے بڑھیں۔نعمان اعجاز نے مزید لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ ہم سب کو سلامت رکھے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ نعمان اعجاز اکثر سوشل میڈیا پر دلچسپ اور معنی خیز پوسٹس شیئر کرکے مداحوں کے دل جیتتے ہیں۔

اس سے قبل نعمان اعجاز نے اسرائیلی فورسز کی جارحیت کے شکار مظلوم فلسطینیوں کے لیے عیدالفطر کے موقع پر سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا تھا کہ فلسطین دٴْنیا سے مٹ نہیں سکتا۔اٴْنہوں نے کہا تھا کہ اس دٴْنیا اور فلسطین سے انتہائی افسوسناک اذیت اور اجتماعی قتل و غارت کا خاتمہ ہونا چاہیے۔
وقت اشاعت : 18/05/2021 - 12:30:21

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :