عید پر تصاویر شیئر کرنے والوں پر تنقید، شہزین راحت کا زارا نور عباس کو کرارا جواب

زارا نور عباس کا بیان انتہائی مضحکہ ،فلسطین میں رہنے والوں نے بھی ہر ممکن طریقے سے عید کی خوشیاں منائیں، اداکارہ

منگل 18 مئی 2021 23:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2021ء) پاکستانی اداکارہ شہزین راحت نے اداکارہ و ماڈل زارا نور عباس کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دے دیا ہے جس میں انہوں نے عیدالفطر کے موقع پر اپنے لباس کی تصاویر شیئر کرنے والی شخصیات پر تنقید کی تھی۔زارا نور عباس نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا تھا کہ لوگ غزہ اور فلسطین پر اسرائیلی حملوں پر بات کرتے کرتے عید کے پہلے، دوسرے اور تیسرے دنوں میں اپنی تصاویر شیئر کرنے لگے۔

انہوں نے تصاویر شیئر کرنے والی شخصیات پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اگر کوئی فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم پر واقعی فکر مند ہے تو انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے۔اداکارہ شہزین راحت نے انسٹاگرام اسٹوری میں زارا نور عباس کے مذکورہ بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ 'زارا نور عباس کی جانب سے انتہائی مضحکہ خیز بیان سامنے آیا ہے، حتیٰ کہ فلسطین میں رہنے والوں نے بھی ہر ممکن طریقے سے عید کی خوشیاں منائیں'۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 'ٹھیک ہے اگر کوئی بہت زیادہ غم اور دکھ کا شکار ہے اور خود کو بے بس محسوس کررہا ہے تو انہیں سوشل میڈیا پر تصاویر نہیں لگانی چاہئیں یا خوشی نہیں منانی چاہیی ۔داکارہ نے مزید لکھا کہ 'تو پھر وہ کیا تھا جب زارا نور عباس جیتو پاکستان کے رمضان شو میں شریک ہوئیں اور جبکہ ان کی خالہ سنبل شاہد وینٹی لیٹر پر تھیں اور اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہی تھیں۔شہزین راحت نے مزید سوال کیا کہ 'وہ گیم شو کا حصہ کیوں بنیں اور تصاویر سوشل میڈیا پر کیوں پوسٹ کیں یہ بہت زیادہ دوہرا معیار نہیں'۔
وقت اشاعت : 18/05/2021 - 23:08:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :