تین گھنٹے بیٹھ کر بیٹی سے انسٹاگرام چلانا سیکھ ہی لیا،ندا ممتاز

پیاری پھوپھو انسٹاگرام کی دنیا میں آپ کو خوش آمدید،صدف کنول

منگل 18 مئی 2021 23:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2021ء) پاکستان کی مقبول ترین سینئر اداکارہ ندا ممتاز نے حال ہی میں انسٹاگرام پر انٹری دی ہے۔ندا ممتاز اپنی والدہ سلمیٰ ممتاز کی طرح ایک بہترین اداکارہ ہیں، ڈراموں میں نبھائے جانیوالے کردار چاہے منفی ہی کیوں نہ ہوں ایسا لگتا ہے جیسے وہ کردار ان ہی کیلئے تخلیق کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو مطلع کیا کہ وہ اب انسٹاگرام پر بھی موجود ہوں گی۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے تین گھنٹے بیٹھ کر بیٹی سے انسٹاگرام چلانا سیکھا۔دوسری جانب ندا ممتاز کی بھتیجی اداکارہ و ماڈل صدف کنول نے بھی اپنی پھوپھو کو دل سے خوش آمدید کہا۔صدف نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا پیاری پھوپھو انسٹاگرام کی دنیا میں آپ کو خوش آمدید۔
وقت اشاعت : 18/05/2021 - 23:10:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :