پاکستانی فنکار بھی فلسطین کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے

فواد خان کی اہلیہ ،بیٹی کے ہمراہ لاہور میں فلسطین کے حق میں نکلنے والی ریلی ،عثمان خالد بٹ ،ہانیہ عامر ،مریم نفیس کی اسلام آباد ریلی میں شرکت

منگل مئی 23:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2021ء) پاکستانی فنکار فلسطین کے حق میں صرف سوشل میڈیا پر فعال نہیں ہیں بلکہ سڑکوں پر نکل کر مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کیا ہے۔پاکستانی فنکار ہمیشہ ہی پاکستان اور دنیا بھر میں رونما ہونے والے سماجی مسائل پر آواز اٹھاتے نظر آتے ہیں۔ چاہے بات تعصب پسندی کی ہو یا مسئلہ کشمیر کی۔

حال ہی میں فلسطین کے مسئلے پر بھی تقریباً تمام پاکستانی فنکاروں نے احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔گزشتہ روز فواد خان اپنی اہلیہ صدف اور بیٹی کے ہمراہ لاہور میں فلسطین کے حق میں نکلنے والی ریلی میں شریک ہوئے۔ فواد خان نے اس موقع پر فلسطین کا جھنڈا ہاتھوں میں اٹھا رکھا تھا۔اداکار علی رحمان خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر چند ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ اور اداکار عثمان خالد بٹ اسلام آباد میں فلسطین کے حق میں نکلنے والی ریلی میں شریک ہیں اور فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ’’آزادی‘‘ کے نعرے لگا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ریلی میں اداکارہ ہانیہ عامر اور اداکارہ مریم نفیس بھی شریک تھیں۔ ہانیہ عامر نے اپنی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرکے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور فلسطین کی آزادی کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔علاوہ ازیں تقریباً تمام پاکستانی فنکار سوشل میڈیا پر فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم اور بربریت کیخلاف آواز اٹھارہے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 18/05/2021 - 23:10:27

Your Thoughts and Comments