شادی سے پہلے سیف مجھے میڈیم کہہ کر پکارتے تھے ،کرینہ کپور

شادی سے قبل شوٹنگ کے دوران سیف اپنی گرل فرینڈ میں اپنے بوائے فرینڈ کیساتھ ہوتی تھی ، اداکارہ

منگل 18 مئی 2021 23:10

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2021ء) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے انکشاف کیا ہے کہ شادی سے پہلے سیف علی خان انہیں میڈیم کہہ کر پکارتے تھے۔سیف علی خان اور کرینہ کپور کا شمار بالی ووڈ کے کامیاب ترین جوڑے میں ہوتا ہے اور وہ شادی سے قبل متعدد فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر بھی دکھا چکے ہیں جن میں ’ایل او سی کارگل‘، ’اومکارہ‘، ’ایجنٹ ونود‘ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ان فلموں کی شوٹنگ کے دوران ہی دونوں فنکار ایک دوسرے کے عشق میں گرفتار ہوئے اور ان کا یہ تعلق 5 سال تک قائم رہا جس کے بعد انہوں نے شادی کی۔ایک انٹریو میں اداکارہ کرینہ کپور نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ’اومکارہ‘ کی شوٹنگ کے دوران میری اور سیف کی بات چیت بہت کم ہوتی تھی اور ہم فلم کے مرکزی کردار ہونے کے باوجود صرف ہیلو ، ہائے تک ہی محدود تھے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ شوٹنگ کے دوران وہ اپنی گرل فرینڈ اور میں اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ موجود ہوتی تھی جب کہ اس دوران سیف علی خان مجھے میڈیم کہہ کر پکارتے تھے تاہم اس کے بعد سب کچھ تبدیل ہوگیا۔
وقت اشاعت : 18/05/2021 - 23:10:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :