عثمان خالد بٹ اور مایا علی کے بچے کہاں ہیں عجیب افواہ پر عثمان خالد بٹ بھی حیران

جمعرات 20 مئی 2021 13:35

عثمان خالد بٹ اور مایا علی کے بچے کہاں ہیں عجیب افواہ پر عثمان خالد بٹ بھی حیران
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2021ء) پاکستان کے معروف اداکار عثمان خالد بٹ کا کہنا ہے کہ اٴْ نہوں نے خود سے متعلق ابھی تک عجیب افواہ یہ سنی ہے کہ اٴْن کی اور معروف اداکارہ مایا علی کی شادی ہو چکی ہے اور اِن دونوں کے بچے بھی ہیں۔ہر دلعزیز فنکار، اپنی اداکارانہ صلاحتوں اور حس مزاح کے سبب لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے عثمان خالد بٹ نے حال میں دیئے گئے انٹر ویو میں بتایا ہے کہ اٴْنہیں خود سے متعلق تا حال سب سے عجیب افواہ کونسی لگی ہے۔

(جاری ہے)

عثمان خالد بٹ نے ساتھی اداکارہ و میزبان میرا سیٹھی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ’انہوں نے خود سے متعلق اب تک کی سب سے عجیب افواہ یہ سنی ہے کہ اٴْن کی اور مایا علی کی شادی ہو چکی ہے اور اِن دونوں کے دو بچے بھی ہیں۔عثمان خالد بٹ نے بتایا کہ ’اٴْن کے اور مایا علی کے بچوں سے متعلق سوال اداکار و میزبان یاسر حسین کی جانب سے بھی پوچھا گیا تھا۔‘عثمان خالد بٹ نے کہا کہ اس سوال کے جواب میں یاسر حسین کو اپنے بچوں سے متعلق بتایا تھا کہ ’اٴْنہوں نے اپنے بچے پھینک دیئے ہیں کیوں کہ اٴْنہیں پسند نہیں آئے تھے۔
وقت اشاعت : 20/05/2021 - 13:35:03

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :