یمنی زیدی کا اسرائیل کیخلاف چیختا ہوا خاموش احتجاج

اسرائیل طاقت ور ممالک سے اٴْس ملک کے خلاف فنڈز اکٹھے کر رہا ہے جو ایک کمزور ملک ہے

جمعرات 20 مئی 2021 13:35

یمنی زیدی کا اسرائیل کیخلاف چیختا ہوا خاموش احتجاج
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2021ء) اداکارہ یمنیٰ زیدی نے فلسطین پر اسرائیل کے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے خاموش احتجاج کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یمنیٰ زیدی کی جانب سے انسٹا گرام اکائونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے،یمنیٰ زیدی نے ہاتھ میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے لکھے گئے پلے کارڈز تھام رکھے ہیں اور خاموشی اور افسردگی سے وہ پلے کارڈز ایک کے بعد ایک سکرین پر دکھا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

پلے کارڈز پر لکھا گیا ہے کہ ‘اسرائیل گزشتہ 60 سالوں سے فلسطین سے لڑ رہا ہے اور اب اس لڑائی میں جدید ہتھیار استعمال کر رہا ہے ، اسرائیل طاقت ور ممالک سے اٴْس ملک کے خلاف فنڈز اکٹھے کر رہا ہے جو کہ ایک کمزور ملک ہے ، جس کے پاس اپنی آرمی، ہتھیار، فنڈز اور حکومت بھی نہیں ہے۔اٴْن کا مزید کہنا تھا کہ ‘یہ سب کرنے کے باوجود بھی اسرائیل ابھی تک جیت نہیں پایا ہے ، جس ملک کی حفاظت اللّٰہ کر رہا ہے آپ اٴْس ملک سے کبھی جیت نہیں سکتے ۔
وقت اشاعت : 20/05/2021 - 13:35:03

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :