مومنہ مستحسن بھی کووڈ کا شکار ہوگئیں

مومنہ مستحسن نے اس وقت اپنے گھر میں ہی قرنطینہ اختیار کرلیا ہے

جمعرات 20 مئی 2021 13:35

مومنہ مستحسن بھی کووڈ کا شکار ہوگئیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2021ء) معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔گزشتہ روز گلوکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس کے ذریعے انہوں نے مداحوں کو وبا میں مبتلا ہونے سے متعلق آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

مومنہ نے بتایا کہ اس تصویر میں چہرے پر نا ہی کوئی میک اپ کیا ہوا ہے اور نا کوئی فلٹر لگایا گیا ہے، بس صرف کووڈ ہے۔

تصویر سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مومنہ مستحسن نے اس وقت اپنے گھر میں ہی قرنطینہ اختیار کرلیا ہے۔انہوں نے مداحوں کو اس عالمی وبا سے محفوظ رہنے کا بھی مشورہ دیا۔خیال رہے پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں کورونا کی تیسری لہر نے تباہی مچا رکھی ہے، پاکستان میں اس وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 19987 افراد انتقال کرچکے ہیں۔
وقت اشاعت : 20/05/2021 - 13:35:03

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :