ماورہ کیلئے امیر گیلانی کی والدہ کا خوبصورت تحفہ

جمعہ 21 مئی 2021 16:56

ماورہ کیلئے امیر گیلانی کی والدہ کا خوبصورت تحفہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2021ء)معروف اداکارہ و سٴْپر ماڈل ماورہ حسین اور اٴْبھرتے ہوئے اداکار امیر گیلانی کی دوستی کے خوب چرچے ہیں۔

(جاری ہے)

حال ہی میں امیر گیلانی کی والدہ نے ماورہ کیلئے مزیدار اور لذیذ بسکٹس کا تحفہ بھیجا ہے۔ماورہ نے امیر گیلانی کی والدہ کی جانب سے بھیجے جانے والے کوکیز کی مختصر ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی اور بتایا کہ وہ یہ سب جلدی سے ختم بھی کرگئی ہیں۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں ہیش ٹیگ ’بیسٹ کوکیز، بیسٹ ناشتہ‘ کا اضافی بھی کیا۔

وقت اشاعت : 21/05/2021 - 16:56:12

Rlated Stars :