اعجاز اسلم کا ورک آئوٹ کرنے کیلئے منفرد مشورہ

ورک آئوٹ کرنے سے پہلے مختلف ڈرنکس پینے کے بجائے کافی پی کر دیکھیں، یہ زیادہ بہتر رہیگا، اداکار

جمعہ 21 مئی 2021 16:56

اعجاز اسلم کا ورک آئوٹ کرنے کیلئے منفرد مشورہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2021ء) پاکستانی اداکار اعجاز اسلم نے ورک آئوٹ کرنے کیلئے مداحوں کو سوشل میڈیا پر منفرد اور نرالہ مشورہ دے دیا ہے۔انسٹاگرام پر سٹوری پر کافی بناتے ہوئے اعجاز اسلم نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

(جاری ہے)

اعجاز اسلم نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ورک آئوٹ کرنے سے پہلے مختلف ورک آئوٹ ڈرنکس پینے کے بجائے کافی پی کر دیکھیں، یہ زیادہ بہتر رہے گا۔اعجاز اسلم نے انسٹا اسٹوری پر اپنی ورک آئوٹ کرتے ہوئے ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔اداکار کے اس منفرد مشورے کو ان کے مداحوں کی جانب سے پسند بھی کیا جارہا ہے۔

وقت اشاعت : 21/05/2021 - 16:56:13

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :