دلیپ کمار نے عمرے کی تصویر شیئر کرکے پرانی یادتازہ کردی

جمعہ 21 مئی 2021 16:56

دلیپ کمار نے عمرے کی تصویر شیئر کرکے پرانی یادتازہ کردی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2021ء) بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار محمد یوسف خان المعروف دلیپ کمار نے اپنے عمرے کے دنوں کی یاد تازہ کی ہے۔ٹوئٹر پر جاری عمرے کی ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے دلیپ کمار نے بتایا کہ 8 برس قبل انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کی تھی۔

(جاری ہے)

تصویر کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ مدینہ سے مکہ جاتے ہوئے یہ تصویر لی گئی ۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ 2013 کی یادگار آرکائیوز میں سے ایک ہے۔اداکار نے ہیش ٹیگ ’عمرے‘ کا بھی اپنے ٹوئٹ میں اضافہ کیا۔دلیپ کمار کی جانب سے اس خوشگوار یاد کو سوشل میڈیا پر ان کے مداح خوب پسند کررہے ہیں۔

وقت اشاعت : 21/05/2021 - 16:56:13

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :