اقرا ء عزیز جنگ بندی کے بعد فلسطین کے بہتر مستقبل کیلئے دعا گو

میری دعا ہے ہمیں پھر کبھی اس طرح کا سامنا نہ کرنا پڑے، اداکارہ

جمعہ 21 مئی 2021 16:56

اقرا ء عزیز جنگ بندی کے بعد فلسطین کے بہتر مستقبل کیلئے دعا گو
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2021ء) پاکستانی اداکارہ اقراء عزیز گیارہ روز تک غزہ میں مسلسل جاری رہنے والی اسرائیلی جارحیت کے رکنے پر فلسطین کے بہتر مستقبل کیلئے دعا گو ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ اقراء عزیز نے سائٹ انسٹاگرام پر غیر ملکی میڈیا رپورٹ کی غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں خبر کا سکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔اقراء عزیز نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’میری دعا ہے کہ ہمیں پھر کبھی اس طرح کا سامنا نہ کرنا پڑے‘۔اداکارہ نے فلسطینیوں کیلئے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ غیر انسانی تھا، میں گزشتہ 11 دن میں ضائع ہونے والی تمام جانوں کیلئے دعا گو ہوں اور بہتر مستقبل کی امید کرتی ہوں‘۔

وقت اشاعت : 21/05/2021 - 16:56:13

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :