ثمینہ پیرزادہ نے پاکستان کے طرزِ حکومت کو ’سرکس‘ کا نام دیدیا

کیا یہ جمہوریت ہی ہم انتخابات کا انتظار کیوں نہیں کرسکتے،عوام کو ہر پانچ سال بعد حکومت کے انتخاب کیلئے فیصلہ کرنے دیں، اداکارہ

جمعہ 21 مئی 2021 17:08

ثمینہ پیرزادہ نے پاکستان کے طرزِ حکومت کو ’سرکس‘ کا نام دیدیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2021ء) سینئر اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ پاکستان کے طرزِ حکومت سے تنگ آگئیں اور اسے ’سرکس‘ کا نام دے دیا۔ثمینہ پیرزادہ نے ٹوئٹر پر پاکستان میں موجود کئی سالوں پرانی ایک دوسرے پر الزام تراشی کرنے اور اپوزیشن کی جانب سے حکومت کا تختہ الٹانے کی کاوشوں کی سیاسی روایت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے اپنے ٹوئٹ میں سوال پوچھتے ہوئے لکھا کہ ’کیا یہ جمہوریت ہی ہم انتخابات کا انتظار کیوں نہیں کرسکتے۔

(جاری ہے)

‘اٴْنہوں نے لکھا کہ ’پاکستانی عوام کو ہر پانچ سال بعد حکومت کے انتخاب کے لیے فیصلہ کرنے دیں۔‘ثمینہ پیرزادہ نے مزید لکھا کہ ’میں اس سرکس سے تنگ آگئی ہوں۔‘ثمینہ پیرزادہ کی رائے سے اتفاق کرتے ہوئے معروف پاکستانی صحافی نجم سیٹھی نے اپنے تبصرے میں لکھا کہ ’بالکل ٹھیک! اگر انتخابات آزاد اور منصفانہ ہوں تو ہمیں دھرنے اور اقامہ کو بے دخل کیے بغیر پانچ سال کی مدت کو تقدس دینا چاہیے۔‘ نجم سیٹھی نے لکھا کہ ’اگر نہیں تو، پھر ہمیں ہائبرڈ حکومتوں اور کٹھ پتلی وزیر اعظم سے جلد از جلد چھٹکارا حاصل کرنا چاہئی!'

وقت اشاعت : 21/05/2021 - 17:08:32

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :