ارمینہ خان کے شوہر نے انٹرنیٹ صارفین کے دل جیت لئے

اتنا خیال رکھنے والا شوہر پا کر بہت خوش اور اللہ کی شکر گزار ہوں، اداکارہ

جمعہ 21 مئی 2021 17:08

ارمینہ خان کے شوہر نے انٹرنیٹ صارفین کے دل جیت لئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2021ء) پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل ارمینہ خان کے شوہر نے اہلیہ کی مدد کر کے انٹرنیٹ صارفین کے دل جیت لئے ہیں۔ارمینہ خان کی جانب سے انسٹا گرام اکائونٹ پر اپنے شوہر کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں اٴْن کے لائف پارٹنر کو اٴْن کی مدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ارمینہ خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اس کے پیچھے چھپی کہانی سناتے ہوئے ایک طویل نوٹ لکھا ہے۔

ارمینہ خان کا بتانا ہے کہ ’وہ اپنے ایک شوٹ کیلئے تیار ہو رہی تھیں اور انہوں نے بھاری بھرکم خوبصورت جھمکے پہنے ہوئے تھے، ایک تو اِن جھمکوں کو پہننا بہت تکلیف دہ مرحلہ تھا، جھمکے پہننے کے بعد اٴْن کے وزن کو کانوں پر جھیلنا ایک الگ عذاب تھا، انہوں نے بالوں کا اسٹائل بنوانے کے دوران اپنے جھمکے اپنے ہاتھوں میں اٹھائے ہوئے تھے، زیادہ دیر جھمکوں کو اٴْٹھائے رکھنے کے سبب اٴْن کے ہاتھ اور بازو بھی کافی تھک چکے تھے۔

(جاری ہے)

‘انہوں نے کہا کہ ’جھمکے اتارنے اور دوبارہ پہننے کے مشکل اور تکلیف دہ مرحلے سے بچنے کیلئے وہ جھمکے اتار کر سائیڈ پر رکھنے کیلئے بھی تیار نہیں تھیں۔‘ارمینہ نے بتایا کہ ’جب اٴْن کے شوہر نے اٴْنہیں اس مشکل میں دیکھا تو اٴْن کی مدد کرنے کیلئے اٴْن کے پاس آ گئے اور اٴْن کے جھمکے اپنے ہاتھوں میں اٴْٹھا کر کھڑے ہو گئے ۔‘ارمینہ خان کا اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہوئے مزید لکھنا تھا کہ وہ اتنا خیال رکھنے والا شوہر پا کر بہت خوش اور شکر گزار ہیں۔
وقت اشاعت : 21/05/2021 - 17:08:32

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :