کورلش عثمان کی مقبولیت میں اضافہ

سیریز کی نئی قسط ٹیلی وژن ریٹنگز اور سوشل میڈیا دونوں ہی جگہ سر فہرست رہنے میں کامیاب رہی ہیں، پروڈیوسر

جمعہ 21 مئی 2021 17:08

کورلش عثمان کی مقبولیت میں اضافہ
استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2021ء) سلطنت عثمانیہ پر بننے والی تاریخی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے سیکوئل ’کورلش عثمان‘ نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کردیئے۔

(جاری ہے)

ترک سیریز ’کورلش عثمان‘ کے پروڈیوسرز نے کہا ہے کہ سیریز کی بدھ کے روز نشر ہونیوالی نئی قسط ٹیلی وژن ریٹنگز اور سوشل میڈیا دونوں ہی جگہ سر فہرست رہنے میں کامیاب رہی ہیں۔سیریز ’کورلش عثمان‘ کے انسٹاگرام اکائونٹ پر سیریز کے پروڈیوسرز کی طرف سے نئی قسط کی کامیابی کے بارے میں خصوصی پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔خصوصی پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ ’کورلش عثمان سکرین پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز رہی، سیریز کی نئی نشر ہونیوالی قسط نمبر 59 ٹیلی وژن اور سوشل میڈیا ریٹنگز پر سرفہرست رہی۔‘

وقت اشاعت : 21/05/2021 - 17:08:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :