اس وقت کامیابی حاصل کی جب مجھے صحیح طرح سے کیمرے کا سامنا کرنا بھی نہیں آتا تھا ‘ ریما

جاوید فاضل مرحوم کی نظر شناسی تھی جنہوں نے میرے اندر چھپی فنکار ہ کو ڈھونڈ لیا‘ نامور اداکارہ کی گفتگو

ہفتہ 22 مئی 2021 12:03

اس وقت کامیابی حاصل کی جب مجھے صحیح طرح سے کیمرے کا سامنا کرنا بھی نہیں آتا تھا ‘ ریما
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2021ء) نامور اداکارہ ریما نے کہا ہے کہ میںنے اس وقت فلم انڈسٹری میں کامیابی حاصل کی جب مجھے صحیح طرح سے کیمرے کا سامنا کرنا بھی نہیں آتا تھا ،جاوید فاضل مرحوم کی نظر شناسی تھی کہ انہوں نے میرے اندر چھپی فنکار ہ کو ڈھونڈ لیا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ جاوید فاضل نے نوے کی دہائی میںبننے والی فلم ’’بلندی ‘‘ میں مجھے اور شان کو کاسٹ کیا او راس کے بعد ہم نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور شوبز میں کامیابیاں ہمارا امقدر بنتی چلی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے گھر سے واحد لڑکی ہوں جس نے شوبز میں قدم رکھا لیکن میں نے کبھی اپنے گھر والوں کی عزت پر حرف نہیں آنے دیا۔ ریما نے کہا کہ میں اچھی اور خوشگوار ازدواجی زندگی بسر کرر ہی ہوں اورمیری کوئی نیکی تھی کہ مجھے ڈاکٹر صاحب جیسا پیار کرنے والا شوہر ملا ۔
وقت اشاعت : 22/05/2021 - 12:03:20

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :