شرم نظر میں ڈھونڈیں، عورت کے لباس میں نہیں، احمد علی بٹ

جن لوگوں کو ماہرہ کا دوپٹہ نظر نہیں آیا ان لوگوں کو عقتل کہاں سے نظر آئیگی، اداکار

ہفتہ 22 مئی 2021 12:22

شرم نظر میں ڈھونڈیں، عورت کے لباس میں نہیں، احمد علی بٹ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2021ء) اداکار احمد علی بٹ نے فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کیلئے کراچی پریس کلب میں ہونیوالے احتجاج میں بغیر دوپٹے کے شرکت کرنے پر تنقید کا نشانہ بننے والی ماہرہ خان کا ساتھ دیتے ہوئے ناقدین کو کھری کھری سنادیں۔

(جاری ہے)

احمد علی بٹ نے انسٹاگرام پر اپنی سٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جن لوگوں کو دوپٹہ نظر نہیں آیا ان لوگوں کو عقل کہاں سے نظر آئیگی ‘۔احمد علی بٹ نے لکھا کہ ’شرم اپنی نظر میں ڈھونڈو عورت کے لباس میں نہیں‘۔واضح رہے کہ ماہرہ خان نے کراچی پریس کلب پر فلسطین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ہونے والے مظاہرے میں شرکت کی۔

وقت اشاعت : 22/05/2021 - 12:22:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :