انوشے عباسی کی تصاویر پر مداحوں کی سخت تنقید

مجھے آپ پسند ہیں مگر اس طرح نہیں، آپ کو یوں دیکھ کر مایوسی ہوئی،ثانیہ

ہفتہ 22 مئی 2021 13:05

انوشے عباسی کی تصاویر پر مداحوں کی سخت تنقید
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2021ء) اداکارہ انوشے عباسی کی نئی تصاویر پر مداحوں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔انوشے عباسی اپنی فٹنس اور اداکارانہ صلاحیتوں کے سبب کافی مقبول ہیں تاہم آج کل ان کے مداح ان سے خوش دکھائی نہیں دے رہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر اپ لوڈ کیں جس میں انہوں نے جم کے لباس میں فوٹو شوٹ کروایا ہوا ہے۔

تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی خاموش نہ رہ سکے اور انوشے کو کھری کھری سنادیں۔ثانیہ نامی صارف کا کہنا تھا کہ مجھے آپ پسند ہیں لیکن اس طرح نہیں، آپ کو یوں دیکھ کر مایوسی ہوئی۔ایک صارف نے اداکارہ کی تصاویر پر کمنٹ کیا کہ یہ ہمارا کلچر نہیں ہے۔اس کے علاوہ متعدد صارفین نے ان تصاویر پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔
وقت اشاعت : 22/05/2021 - 13:05:43

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :