جنت مرزا سے منگنی کی افواہوں پر عمر بٹ نے خاموشی توڑ دی

’بھئی! یہ سب جھوٹ ہے، ہماری کوئی منگنی نہیں ہوئی ہے، عمر بٹ

ہفتہ 22 مئی 2021 13:05

جنت مرزا سے منگنی کی افواہوں پر عمر بٹ نے خاموشی توڑ دی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2021ء) پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک سٹار، ماڈل اور نئی اٴْبھرتی ہوئی اداکارہ جنت مرزا سے منگنی کی خبروں پر اٴْن کے قریبی دوست عٴْمر بٹ نے بھی خاموشی توڑ دی۔

(جاری ہے)

عٴْمر بٹ نے انسٹاگرام پر خصوصی سٹوری شیئر کی جس میں اٴْنہوں نے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش اپنی اور جنت مرزا کی منگنی کی خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔ٹک ٹاک اسٹار کی جانب سے شیئر کی گئی خبر میں لکھا تھا کہ ’عٴْمر بٹ اور جنت مرزا نے منگنی کرلی‘۔عٴْمر بٹ نے ان تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’بھئی! یہ سب جھوٹ ہے، ہماری کوئی منگنی نہیں ہوئی ہے۔‘اس سے قبل جنت مرزا بھی اپنی اور عٴْمر بٹ کی خبروں کی تردید کرچکی ہیں۔

وقت اشاعت : 22/05/2021 - 13:05:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :