ماہرہ سمیت کسی پاکستانی اداکار کو بھارت میں کام نہیں کرنے دینگے، ہندو انتہا پسندجماعت کی دھمکی

ہفتہ 22 مئی 2021 13:05

ماہرہ سمیت کسی پاکستانی اداکار کو بھارت میں کام نہیں کرنے دینگے، ہندو انتہا پسندجماعت کی دھمکی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2021ء) بھارتی ہندو انتہا پسند جماعت مہارشٹرا نونرمان سینا (ایم این ایس) نے ماہرہ خان کے بھارت میں کام کرنے کی شدید مخالفت کی ہے۔ایم این ایس سینماء ونگ کے صدر امیاکھوپکر نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ماہرہ سمیت پاکستان کے کسی بھی اداکار کو مہارشٹرا یا بھارت کے کسی بھی حصے میں کام کی اجازت نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم این ایس کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب اطلاعات ہیں کہ اداکارہ ماہرہ خان کو بھارتی او ٹی ٹی پلیٹ فارم کی جانب سے ویب سیریز یار جولاہے کی پیشکش کی گئی جسے انہوں نے قبول کرلیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ماہرہ خان ان دنوں سرمد کھوسٹ اور یاسرہ رضوی سمیت پاکستان کے دیگر اداکاروں کے ہمراہ بھارتی نیٹ ورک ذی تھیٹر کے پراجیکٹ یار جولاہے میں کام کررہی ہیں۔
وقت اشاعت : 22/05/2021 - 13:05:44

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :